بلوچ اسٹار نے گلشن اسپورٹس اور سالار ویلفیئر سینٹر نے ینگ بلوچ لیاری کومات دیدی

1ST ALL KARACHI S NAWAB SHAH FOOTBALL TOURNAMENT

1ST ALL KARACHI S NAWAB SHAH FOOTBALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری “پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 2اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچ اسٹار شرافی نے ایک سخت جدو جہد کے بعد گلشن اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کو 2-0شکست دیدی ،بلوچ اسٹار شرافی کی جانب سے کھیل کے 13ویں منٹ مین عمر جبکہ 22ویں منٹ میں شعیب نے نہایت خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا ئی ۔جبکہ گلشن اسپورٹس کے فارورڈ کوشش کے باوجود گول اسکور کرنے میں ناکام رہے ۔

کھیلے گئے دوسرے اہم میچ میں سالا ر ویلفیئر سینٹر نے ینگ بلوچ لیاری کو بے بس کرتے ہوئے 5-0سے آئوٹ کلاس کردیا سالار ویلفیئر سینٹر کے اسٹار فارورڈ عبدالحلیم ایک بھر پور فارم میں نظر آئے اور یکے بعد دیگرے 3گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ فاتح ٹیم کے عامر کچھی اور شعیب نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔دوران کھیل 13ویں منٹ پر ینگ بلوچ کے گول کیپر شہزاد کو ڈی کے باہر ڈینجر فول کرنے پر نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش نے ریڈ کارڈ کا سامنا کرایا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،جاوید بنگش ،سلیم شاہ،پرویز خان اور میر افضل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر شاہ زیب احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔