پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میزبان اُسامہ اسپورٹس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

 1st S NAWAB SHAH FOOTBALL TOURNAMENT

1st S NAWAB SHAH FOOTBALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کو رنگی اور ڈیم سی کورنگی کے تعاون سے پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں میزبان اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب شاہ فیصل کالونی نے ٹورنامنٹ کی مضبوط اور فیوریٹ ٹیم تنظیم اسپورٹس گذری کو 2-1سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

کھیل کی خاص بات اُسامہ اسپورٹس کے کھلاڑی عمران کا نہایت خوبصورت اور دلکش کھیل تھا جنہوں نے 2 گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء سردار ممتاز خان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر چیئر مین اُسامہ اسپورٹس حاجی محمد الیاس اعوان ،ریاض اختر مائیکل ،عبدالجبار راہی ،فرید خان ،سابق کونسلر ڈاکٹر امیر نواز ،اسلم بنگش ،سیف اللہ خان اور دیگر موجود تھے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر،عبد الباقی اور شاہنواز بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر سعید خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔