گلشن ملت ،بلوچ فائٹر ،اے ون اسٹار ،بلدیہ سنٹر ،لیاری برادرز اور دیگر کی کامیابی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں ضلع انتظامیہ اور بلدیہ کورنگی کے تعائون سے جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 9میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گلشن ملت نے مد مقابل نیشنل فرنٹیئر کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی ،دوسرے میچ میں بلوچ فائٹر نے عوامی اسپورٹس کو 2-1کے مارجن سے شکست دیدی ۔تیسرے میچ میں اے ون اسٹار نے سخت مقابلے کے بعد واصف میموریل کو1-0سے ہرا دیا ۔چوتھے میچ میں بلدیہ سینٹر نے برما محمڈن کو برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے ڈھیر کردیا ۔پانچویں میچ میں ملیر اسٹار نے ایگل اسپورٹس کو 4-0سے مات دیکر ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا۔

۔چھٹے میچ میں ملیر اسٹار نے با آسانی لوہانی اسپورٹس کو 6-1سے آئوٹ کلاس کردیا ۔ساتویں میچ میں مکران اسپورٹس نے سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد کلمت اسٹار کاٹھور کو 2-1سے شکست دیدی ۔آٹھویں میچ میں ملیر شاہین نے لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ڈھیر کردیا ۔نویں میچ میں لیاری برادرز نے محفوظ الیون ملیر کو جاندار مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 5-3سے ہرا دیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سلیم شاہ ،پرویز خان ،میر افضل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اختر ریاض مائیکل اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔