آسکر تقریب کے موقع پر بہت دباؤ میں تھی، پریانکا چوپڑا

 Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے موقع پروہ خود پر بہت دباؤ محسوس کر رہی تھیں اور خاصی نروس بھی تھیں۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہسفید لباس پہننا ان کی اپنی چوائس تھی وہ پریشان تھیں کہ نہ جانے انھیں اس لباس میں سراہا جائے کہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں اس وقت بہت خوشی ہوئی جب سب نے ان کے لباس کی تعریف کی۔

پریانکا چوپڑہ نے مزید کہا کہ ایوارڈ دیتے وقت بھی تھوڑی سی نروس تھیں لیکن جلد ہی انھوں نے اس پر قابو پا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آسکر تقریب میں شرکت ان کی زندگی کے تاریخی لمحات تھے جو وہ کبھی بھلا نہیں سکیں گی۔انھوں نے اس موقع پر بھرپور انجوائے کیا۔