ترکش ایئرلائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع

Turkish Airlines

Turkish Airlines

اوٹاوا (جیوڈیسک) ترکش ایئرلائنز کی پرواز کو بم کی اطلاع ملنے کے بعد کینیڈا میں اتار لیا گیا، تاہم تلاشی کے لیے طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

نیویارک سے استنبول جانے والی ترکش ایئر لائنز کی فلائٹ میں بم کی اطلاع موصول ہونے کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں اتار لیا گیا۔

سیکورٹی حکام نے کتوں کی مدد سے تلاشی لینے کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے دیا۔