قائد تحریک کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالیں گے۔ نشاط محمد ضیاء قادری

Nishat Mohammad Zia Qadri Praying

Nishat Mohammad Zia Qadri Praying

کراچی: حق پرست قیادت کی کاوشوں سے ضلع کورنگی یونین کمیٹی نمبر8ڈرگ روڈ میںفراہمی آب کی لائنوں کی تنصیب کا آغاز کردیا گیا علاقہ مکین پینے کے پانی کے مسائل سے کافی عرصے سے دوچار تھے عوامی کا دیرینہ مطالبہ پو را کرنے پر ڈرگ روڈ کی عوام نے حق پرست قیادت سے اظہار تشکر کیا ہے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ روڈ میں فراہمی آب کی لائنوں کی تنصیب کا آغاز کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نومنتخب بلدیاتی نمائندے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر او ر یونٹس کے ذمہ دران بھی موجود تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت کراچی کی عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیلا جارہا ہے جمہوریت کے چمپئن بننے والوں نے تمام اداروں کے اختیارات اپنے پاس رکھ کر آمریت کی مثال قائم کردی ہے نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ کراچی کو اختیار دو کا نعرہ اب عوام کی آواز بن چکا ہے کراچی کے وسائل پر اقتدار کے مزے لوٹنے والوںکو اب کراچی کے عوام اور شہر کراچی کو اس کا حق دینا ہوگا۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ شہر کراچی کو مسائل میں دھکیل کر سیاست کرنے نہیں دینگے شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کو پانی ،سیوریج اور صفائی وستھرائی جیسے مسائل سے نجات دلا نے کے لئے عملی اقدامات کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے۔