ہماری ویب رائٹرز کلب کی طرف سے پروفیسر سحر انصاری کے اعزاز میں تقریب

Professor Sahar Ansari

Professor Sahar Ansari

تحریر: میر افسر امان
ہماری ویب سائٹ کراچی کے سربراہ اور رائٹرز کلب کے چیئرمین جناب ابرار احمد صاحب نے پروفیسر سحر انصاری کو حکومت پاکستان کی طرف سے ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں ” ستارہ امتیاز ” دیے جانے پر پر وقار تقریب کا، کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں اہتمام کیا۔ اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے جناب ابرار احمد صاحب چیئر مین ہماری ویب رائٹرز کلب کے قیام کے اغراز و مقاصد بیان کئے اور رائٹرز کلب کے کالم نگار خواتین و حضرات ممبران کو تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔ رائٹرز کلب کے صدر جناب ڈاکر رئیس احمد صمدانی صاحب نے سحر انصاری صاحب کا تعارف مختصر الفاظ میں بیان کیا اور ان کی ادبی اور اردو کی خدمات کو سراہا۔

اس تقریب میں سیکرٹری کے فرائض جناب عطا محمد تبسم صاحب منیجر سنسر آج ٹی وی اور معروف کالم نگار اور سینئر صحافی جو ہماری ویب رائٹرز کلب کے سیکر ٹری جنرل بھی ہیں نے ادا کئے۔ اس موقع پر صدارتی تقریر کرتے ہوئے پروفیسر سحر انصاری صاحب نے فرمایا،ابرار احمد کو اردو کی خدمت کرنے والے اداروں سے وابستہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ابرار احمد صاحب چیئر مین رائٹرز کلب نے جناب سحر انصاری صاحب سے رائٹرز کلب کی سرپرستی قبول کرنی کی درخواست کی جس کو جناب سحر انصاری صاحب نے بخوشی قبول کرنے کی رضا مندی ظاہر کی جس پر پوری تقریب میںموجود رائٹرز کلب کے عہداداروں اور ہماری ویب کے اسٹاف اور خواتین و حضرات لکھاریوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ہماری ویب نے قیام کے وقت سے ہی کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کرتی رہی ہے۔

ہماری ویب کے سربراہ جناب ابرار احمد کراچی کے کالم نگاروں کی ہمت افزائی کے لیے انہیں گاہے بگاہے ہماری ویب کے دفتر میں بلا کر ان کو مشوروں میں شامل کرتے رہے ہیں۔مستقل اور بہترین لکھنے والوں کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازتے رہے ہیں۔ ہماری ویب کے لکھاریوں کو تحائف بھی پیش کرتے رہے ہیں۔ رائٹرز کلب کے کالم نگار بھی ہماری ویب کو اپنی ویب سمجھتے ہوئے سفارشات پیش کرتے رہے۔ کالم نگاروں کے کالم ہماری ویب میں شائع ہوتے ہی کالم نگاروں کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جاتا۔ان کے مضامین پر تبصروں سے بھی آگاہ کیا جاتا رہا ہے۔ جہاں تک ہماری ویب کی کارکردگی کا سوال ہے تو آج ہماری ویب میں لکھنے والے ملکی اور غیر ملکی کالم نگاروں کی تعداد پندرہ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Hamri Web

Hamri Web

ہماری ویب آج پوری دنیا میں نہ صرف اردو بلکہ اسلامی معلومات، تعلیمات، خبروں ،فیچرز، انٹرویوز، مضامین، شاعری اور دیگر موضوعات پراطلاعات اور معلومات کی فراہمی میں اولیت رکھتی ہے۔ہماری ویب کا اعزاز یہ بھی ہے کہ اس نے اردو مضامین لکھنے والوں کی نہ صرف حو صلہ افزائی کی بلکہ پندرہ ہزار سے زائد آن لائن لکھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کیا جس پر وہ آزادی اور آسانی سے اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ تقریب میں بتایا گیا کہ اس ویب پر اردو مضامین جو مختلف موضوعات پر ہیںان کی تعداد ایک لاکھ دس ہزارہے۔اس ویب کو سالانہ دو کروڑ پچاس لاکھ وزیڑز وزٹ کرتے ہیں۔اس ویب کے سربراہ نے پاکستان بھر کے لکھنے والوں کے لیے رائٹرز کلب کی بنیاد رکھی ہے جس میں پاکستان کا کوئی بھی خاتون و مرد کالم نگار شامل ہو سکتا ہے۔

ہماری ویب کے منتظمین نے کالم نگاروں کے مضمون اس ترتیب سے ہماری ویب میں رکھے ہیں کہ اوّل تا آخر مضمون کو بہ آسانی ایک وزٹ میں پڑھا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل اسی سال اپریل کے مہینے میں بھی کراچی آرٹ کونسل میں ایک تقریب جناب سحر انصاری کی صدارت میں منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں ہماری ویب کی طرف سے تیار کی گئی پندرہ لکھاریوں کی ای بکس کی رونمائی کے گئی تھی۔ آج پھر اس تقریب میں ہماری ویب رائٹرز کلب کے مذید پندرہ لکھاریوں کی ای بکس کی رونمائی بھی کی گئی۔ یہ سلسلہ ان شاء اللہ جاری رہے گا ۔تقریب میں رائٹرز کلب کے عبوری عہدیداروں کوہمارے ویب رائٹرز کلب کے شناختی ٹیگ بھی پیش کئے گئے۔ متعدد میٹنگ اور مشواروں کے بعد اسی سال١٠ جنوری کوہماری ویب رائٹرز کلب کی بنیاد رکھی گئی تھی
اس میں ہماری ویب رائٹرز کلب کے اغراض و مقاصد طے گئے گئے تھے۔

Online Writing

Online Writing

ادبی، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کے لیے پاکستان بے شمار ادارے کام کر رہے ہیں ضرروت اس امر کی تھی کہ آن لائن لکھنے والوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا کوئی ایسا ادارہ قائم کیا جائے جو ایسے مصنفین کی رہنمائی کرے جو آن لائن لکھتے ہوں یا لکھنے کی خواہش رکھتے ہوں اس کمی کو پاکستان میں قائم اردو کے سب سے بڑے ویب پورٹل”ہماری ویب”نے پورا کر دیا۔ اس میں عبوری عہدیداروں کا تقرر کیا گیا تھا اور طے کیا گیا تھا کہ آئندہ با قاعدہ الیکشن منعقد کئے جائیں گے جس میں عہداداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

جناب ابرار احمد صاحب سربراہ ہماری ویب کو رائٹرز کلب کا چیئر مین تجویز کیا گیا تھا۔اس کے بعد ان کے زیر صدارت رائٹرز کلب کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد میٹنگ ہماری ویب کے دفتر میں منعقد کی گئیں جس میں رائٹرز کلب کے منتخب عہدادروں کے چنائو کے لیے بھی سوچا گیا تھا۔ اب اس تقریب میں یہ بھی اعلان کیاگیا ہے کہ ان شاء اللہ جنوری ٢٠١٦ء میں رائٹرز کلب کے باقاعدہ انتخابات ہونگے جس میںرائٹرز کلب کو چلانے کے لیے عہدہ داروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ آخر میں ایک پر تکلف طہرانے کے بعد اس تقریب کا اختتام ہوا۔

Mir Afsar Aman

Mir Afsar Aman

تحریر: میر افسر امان
کنوینر کالمسٹ کونسل آف پاکستان اسلام آباد(سی سی پی)