اسلام گڑھ کی اوورسیز میں مقیم کمیونٹی کی پچیس سالہ خدمات پر سلور جوبلی تقریبات، کمیونٹی عمائدین کی بڑی تعداد میں شرکت

Silver Jubilee Events

Silver Jubilee Events

اولڈہم (نوید چوہان) برطانیہ میں بسنے والی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی مادر وطن سے لازوال رشتہ جوڑے ہوئی ہے اور وہاں پر خدمت کے مختلف منصوبہ جات کے ذریعے غریبوں اور مسکینوں کے لیے مسیحا کا کردار بھی ادا کرتے ہیں ایسے ہی آزاد کشمیر کے علاقہ اسلام گڑھ میں پچیس سال پہلے اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا اور برطانیہ میں اسے برٹش فرینڈز آف اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ کے نام سے رجسٹرڈ کیا گیا۔

اسلام گڑھ کی کمیونٹی نے گزشتہ پچیس سال سے اپنی مدد آپ کے تحت جو پراجیکٹس بحثیت کمیونٹی مکمل کیے ان پراجیکٹس کے حوالے سے آگاہی اور نوجوانوں کو آگاہی دینے اور ممبر سازی کے حوالے سے اولڈہم کے مقامی ہال میں سلور جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں اسلام گڑھ کے علاقہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے برطانیہ بھر سےشرکت کی۔ اس موقع پر سابق میئر اولڈہم کونسلر عتیق الرحمن کا کہنا تھا

اسلام گڑھ ٹرسٹ محبت کے فروغ اور عوامی خدمت کا بہترین ادارہ ہے اور علا قہ کی عوام کی بنیادی طبعی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔سابق مئیر کونسلر عنصر محمود کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ کو چلانے اور اسے وسعت دینے میں برطانیہ میں بسنے والے لوگوں کا بڑا عمل دخل ہے اسی مقصد کے لیے اسے برطانیہ میں رجسٹرڈ کروایا۔ پروفیسر راشد محمود کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹرسٹ میں نمایاں خدمات سر انجام دیں ہیں اسکی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ جتنی بھی انتظامیہ کمیٹی کے ممبران ہیں انکے کردار پر سب کو مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے۔

اسلام گڑھ ٹرسٹ نے پچیس سالوں میں کئی بہترین پراجیکٹس پر کام کیا۔مسلم لیگ ن کے راہنماء محمد یوسف بندوروی کا کہنا تھا اسلام گڑھ ٹرسٹ کو پچیس سال کا کامیاب سفر بہت بہت مبارک ہو۔

سابق مئیر کونسلر شعیب اور ڈپٹی مئیر کونسلر جاوید بھٹی اور محمد اعظم کا کہنا تھا کہ

ٹرسٹ کی خدمات سے ضلع میرپور کے بیشتر لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ اولڈہم میں مقیم کمیونٹی خدمت کے تمام پراجیکٹس میں ہراول دستہ میں ہوتی ہے۔

ٹرسٹ کی سلور جوبلی تقریب کی نظامت کے فرائض تیمور شفیق نے سر انجام دے جبکہ تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ عطا الرحمان کو نصیب ہوا جبکہ مولانا شفیق الرحمن شاہین نے قرآن وحدیث کی روشنی میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر روشنی ڈالی۔

سلور جوبلی تقریب کا انعقاد کرانے میں جاوید طارق، طاہر اقبال،طاہر محمود، عاصم شبیر،علی شبیر، تیمور شفیق نے کیا سیاسی سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔