اورسیز پاکستانیوں کے مسائل اولین ترجیح ہے، ڈبلیو کاپ اور او پی سی کے مابین تعاون تاریخی کامیابی ہے۔ مخدوم طارق محمود الحسن

Makhdoom Tariq Mahmood Hussain

Makhdoom Tariq Mahmood Hussain

مانچسٹر (نوید چوہان) ورلڈ کانگریس آف اورسیز پاکستانیز کے نارتھ ویسٹ کے صدر اور ممبر بورڈ آف گورنر مخدوم طارق محمود الحسن نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں ڈبلیو کاپ اور او پی سی کے مابین مفاہمت کی یاداشت کے حوالے سے بتایا کہ یہ مفاہمتی یاداشت جس کہ تحت انھیں فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے ایک تاریخی کامیابی ہے۔

مخدوم طارق کا کہنا تھا کہ ہم ڈبلیو کاپ کے زیرانتظام برطانیہ بھر میں روڈ شوز، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گے کیونکہ بہت سے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے مسائل کا ہی علم نہیں ہے ہمارا مقصد انھیں ایجوکیٹ کرنا ہے اور پھر ان کے مسائل کے بہترین حل کے لیے موثر حکمت عملی بنانا ہے۔

ڈبلیو کاپ اور او پی سی کے مابین مشاورتی اتحاد اورسیز پاکستانیوں اور او پی سی کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گے اور اورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کروانے میں بھی مدد دے گا۔

او پی سی نے انھیں موصول ہونے والی اکیاون فیصد شکایات پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے اور بقیہ شکایات پر ڈبلیو کاپ ان کی معاونت کرے گا۔

مخدوم طارق محمود الحسن جو پیشہ کے اعتبار سے وکیل ہیں اور مانچسٹر سے اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں کو جائیدادوں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل میں قانونی معاونت کرتے ہیں۔