اویس اسلم مرزا جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان کے میڈیاایڈوائزر مقرر

AWAIS ASLAM MIRZA

AWAIS ASLAM MIRZA

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے) جماعت اسلامی واہ کینٹ کے سرگرم رہنما اویس اسلم مرزا کو جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان شمالی پنجاب کا میڈیاایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے، ادہر جماعت اسلامی کے رہنماوں ثاقب صدیقی ، ڈاکٹر مسعود احمد خان، سابق ایم پی اے پروفیسر وقاص خان، راجہ حبیب الرحمان ، امیرجماعت اسلامی پی پی آٹھ رفیق احمد ، خواجہ وقار ایڈووکیٹ ، جمیل پیرزادہ، مسعود الرحمان صدر یوتھ ونگ جماعت اسلامی پی پی آٹھ عثمان خالد و دیگر نے اویس اسلم مرز کو میڈیا ایڈوائزر کی ذمہ داری ملنے پر انکے لئے استقامت کی دعا کی ہے،یاد رہے کہ اویس اسلم مرز ا عرصہ دراز سے جماعت اسلامی واہ کینٹ ٹیکسلا میں میڈیا کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں،جماعت اسلامی کی تمام سرگرمیوں کو سوشل میڈیا میں بھی گاہے بگاہے اجاگر کرتے رہتے ہیں۔

اویس اسلم مرز ا کا شمارجماعت اسلامی کے انتہائی متحرک اور سرگرم کارکنان میں سے ہے جماعت اسلامی واہ کینٹ ٹیکسلاکے رہنماوں نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ اویس اسلم مرز ا اپنی بہترین صلاحیتیں بروے کار لاتے ہوئے احسن طریقے سے میڈیا ایڈوائزر کی ذمہ داری نبھائیں گے،