پیک کے زیر اہتمام ہونے والا انگریزی کا پرچہ آئوٹ آف کورس لیا گیا ہے، والدین کا احتجاج

Exam

Exam

جہلم (ڈاکٹر مظہر مشر) پیک کے زیر اہتمام ہونے والا انگریزی کا پرچہ آئوٹ آف کورس لیا گیا ہے، جو کہ بچوں کے لیول سے کہیں باہر تھا ، والدین نے اتنا سخت پرچہ بنانے پر پیک کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم چوہدری راشد محمود ، چیئرمین محمد اشفاق حیدر اور جنرل سیکرٹری احسان الٰہی شاکر نے گزشتہ روز پریس کلب جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پیک کو پرچے بناتے وقت بچوں کے ذہنی لیول اور کورس کو مدنظر رکھ کر بنانے چاہیئے۔

یوں نہ صرف بچوں کے فیل ہونے کے ساتھ سکولوں کے رزلٹ پر بھی برا اثر پڑتا ہے ، یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے ، ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپر بنانے وقت ماہر اساتذہ کی خدمات لینی چاہیئے۔