پی اے ایف بیس بڈھ بیر پر حملے میں ملوث خاتون سہولت کار گرفتار

PAF Base Attack

PAF Base Attack

پشاور (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے بیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔

کاؤنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ برس بڈھ بیر میں پی اے ایف بیس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی مدد اور انہیں اس کارروائی میں سہولیات فراہم کرنے والی ایک عورت کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار عورت کا تعلق پشاور کے علاقے ٹیلہ بند سے بتایا جا رہا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس عورت نے پی اے ایف بیس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو ناصرف قیام و طعام کی سہولت فراہم کی بلکہ اس نے انہیں دستی بم بنانے کے لئے کیمیکل، اور دیگر سامان بھی لاکر دیا۔

سی ٹی ڈی نے سہولت کار خاتون کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پی اے ایف بیس پر حملہ میں 29 افراد شہید جب کہ تمام حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔