مقابلہ حسن صحت کی تقریب سے انٹرنیشل پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ کا خطاب

Body Building Show

Body Building Show

رحیم یار خان : صحت مند، توانا اور پولیو سے محفوظ بچے ہی اچھے کھلاڑی اور باڈی بلڈر بن سکتے ہیں۔ کھیل کود جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ضروری ہیں۔

باڈی بلڈنگ منفی خیالات، نفسیاتی ٹینشن اور تفکرات سے بچا کر انسان کی یاد داشت اور مثبت سوچ میں اضافہ، پٹھوں کو مضبوط کرنے کے علاوہ اسے چست و چالاک اور چاک و چوبند بنا دیتا ہے لہذا نئی نسل انٹر نیٹ، موبائل کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتے ہوئے اپنے آپ کو بہتر مستقبل کیلئے تیار کرے۔

Body Building Show

Body Building Show

ان خیالات کا اظہار پولیو کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلہ میںروٹری انٹر نیشنل کلب ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اورآئرن مین جم ۔2کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ حسن صحت کی تقریب سے انٹر نیشل پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔

ڈسٹرکٹ بار کے جائنٹ سیکر ٹری رانا جباراور نیر کمال مسن ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال کی طرح باڈی بلڈنگ کے کھلاڑیوں کی ما لی معاونت کرکے حوصلہ افزائی کرے۔

اس موقع پر مقابلہ جیتنے والے باڈی بلڈرز دانش علی اور عمیراحمد میں شیلڈز اور دیگر کھلاڑیوں اسلم صفدر،محمد عرفان، حافظ عمر، بلال اسلم، محمد اسامہ، ذیشان احمد، محمد رضوان، مغیث احمد، رانا شاہد، محمد عمران، بہادر علی، صادق وکی، معراج خان، عبدالرحمان،فصین الرحمان میں مہمان خصوصی سابق صدر روٹری کلب چوہدری ریاض احمد نے انعامات تقسیم کئے گئے۔دیگر مہمانوں میںشاہد خان(نیشنل چیمپیئن)، جان محمد وارثی ،لالہ ناصر محمود ، تنویر احمد، شا ہ خالد، عمران مقصود،لیاقت علی،استاد اکرم خان، و شائقین کی بڑی تعداد موجو دتھی۔

Body Building Show

Body Building Show

نوٹ: تن سازی کے موقع پر کھلاڑیوں کی پولیو کمٹی کے رکن ممتاز بیگ، چوہدری ریاض احمد، نیر کمال ایڈووکیٹ کیساتھ گروپ فوٹو و دیگر تصاویر ہمراہ ہیں۔

محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
ممبر۔پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی۔روٹری انٹرنیشل۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com