پرانی منڈی پتو کی میں اوباش ملزمان کی شادی شدہ عورت سے زبردستی زیادتی

Womens Abused

Womens Abused

قصور (محمد عمران سلفی سے) پرانی منڈی پتو کی میں اوباش ملزمان کی شادی شدہ عورت سے زبردستی زیادتی، تفصیلات کے مطابق گلشن سبحان کالونی پتو کی کے رہائشی اللہ دتہ کی اہلیہ شہناز بی بی اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس دوائی لینے کے لیے جارہی تھی۔

جب وہ پرانی منڈی پتو کی میں ملزم ظفر کے گھر کے قریب سے گزر رہیں تھیں تو ملزم ظفر اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ انھیں زبردستی کھینچ کر اپنے گھر میں لے گیا اور شہناز بی بی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

جبکہ اس کے باقی دو ساتھی گھر کے دروازہ پر پہرہ دیتے رہے،پولیس تھانہ سٹی پتو کی نے شہناز بی بی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔