کوئی درد رکھے کوئی جان رکھے

کوئی درد رکھے کوئی جان رکھے
کوئی نام یہاں مسکان رکھے
سب دوست میرے بنجارے ہیں
یہا ں کون مجھے مہمان رکھے
اک نام ہمیں جینے نہ دے
اک نام ہمیں بے جان رکھے
یہ پیار تو اک دن ہونا تھا
کب تک کوئی دل ویران رکھے
یہ پیار دعا ئیں دیتا ہے
کوئی پیار پہ گر ایمان رکھے
ساگر کوئی ریل نہیں جاتی
کیوں بیٹھا ہے سا مان رکھے

Shakeel Sagar

Shakeel Sagar

شکیل ساگر