پاک افغان سرحد باب دوستی 18 روزہ بندش کے بعد کھول دی گئی

Pak Afghan Border

Pak Afghan Border

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک افغان سرحد باب دوستی 18 روزہ بندش کے بعد طورخم کے مقام پر کھول دی گئی ہے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق پاک افغان کشیدگی اور سہون دھماکے کے بعد 17 فروری سے بند ہونے والی پاک افغان سرحد کو پیدل آمد و رفت کے لیےکھولا گیا ہے تاہم باب دوستی تجارتی سرگرمیوں کے لیے بدستور بند رہے گا۔

باب دوستی صبح 8 سے شام 5 بجے تک پیدل آمد و رفت کے لیے کھلا رہے گا۔

سرحد کے دونوں اطراف پھنسے شہری ویزا اور پاسپورٹ دکھا کر سرحد پار آ اور جا سکیں گے۔

اس حوالے سے افغان سفیر کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد پاکستان اور افغانستان میں پھنسے سیکڑوں افراد پاسپورٹ اور ویزہ دکھا کراپنے اپنے ملک جا سکیں گے۔

خیبرایجنسی میں طورخم بارڈر سے روزانہ 800 گاڑیاں جبکہ چمن بارڈر پر باب دوستی سے ایک ہزار تک مال بردار گاڑیاں سامان لے کر افغانستان سے آتی اور جاتی ہیں۔ اس میں درآمدات برآمدات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو کا سامان شامل ہے۔