پاک امریکہ تعلقات کو افغانستان کے معاملے سے نہیں جوڑنا چاہئے: وزیر اعظم

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شہر اقتدار میں غیرملکی صحافیوں سے گفتگو کی، کہتے ہیں افغانستان میں عدم استحکام کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینا درست نہیں، دہشتگردوں کی موجودہ قیادت افغانستان میں چھپی ہوئی ہے، پاکستان کی طرح افغانستان کو بھی دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات افغانستان کے معاملے سے نہیں جوڑنے چاہیں، مسائل کے حل کے لئے پاکستان افغانستان کی مدد کرے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا کہ خطے میں پاکستان سے زیادہ امن کا کوئی خواہاں نہیں تاہم دیگر ممالک کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور سکیورٹی چیلنجز پر قابو پا رہے ہیں۔