پاک فوج کی سرحدی علاقے میں پھر کارروائی، 20 دہشتگرد ہلاک

Pak Army

Pak Army

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاک فوج کی دوسرے روز بھی کارروائی کی ہے، افغان ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 15 سے 20 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کمانڈر رحمان بابا بھی ہلاک ہوا ہے، جو دہشت گردوں اور خود کش بمباروں کو تربیت دیتا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے 10 سے 12 تربیتی کیمپ، ٹھکانے اور اسلحہ ڈپو تباہ ہوا ہے، تباہ کیے گئے کیمپوں میں جماعت الاحرار کے کمانڈر ولی کا کیمپ بھی شامل ہے۔

افغان ذرائع کہتے ہیں کہ دو روز میں جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کے اہم کیمپ تباہ کیے گئے ہیں، پاک فوج نے دہشت گردوں کے کیمپوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔