آٹھ سالہ ایان کی شہادت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 2 بھارتی فوجی ہلاک

Pak Army

Pak Army

راولپنڈی (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی نے ایک اور معصوم کی زندگی چھین لی۔ آٹھ سالہ ایان بھارتی گولہ باری کی زد میں آ کر شہید ہو گیا۔ پاک فوج نے دشمن کی چوکی تباہ کرتے ہوئے دو بھارتی فوجیوں کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر واقع جاجوٹ گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے جواباً جہاں سے فائرنگ کی جا رہی تھی، اس چوکی کو تباہ کر کے دو فوجیوں کو بھی ٹھکانے لگا دیا۔

یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ جمعرات کو بھی بٹل سیکٹر میں سکول وین کو نشانہ بنایا تھا، جس سے وین ڈرائیور موقع پر بھی شہید ہو گیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن اور آزاد کشمیر میں معصوم شہریوں کو بمباری سے نشانہ بنا رہی ہے۔ اس ظلم و بربریت سے دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔