پاک فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

Indian Spy Drone

Indian Spy Drone

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان آرمی نے لائن آف کںٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کے قریب موجود تھا۔ جسے پاک فوج نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی جاسوس ڈرون کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پاک فوج کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران یہ چوتھا جاسوس ڈرون ہے جسے پاک فوج کی جانب سے تباہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ان ڈرونز کو بھارتی فورسز کی جانب سے جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ انہیں لائن آف کنٹرول کے اطراف پاکستانی فوجیوں کی پوزیشنز کا عمل ہوسکے۔