پاک فوج ہر طرح کے خطے سے نمٹنے کی اہل ہے، نواز شریف

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک افواج وطن عزیز کو در پیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور سے انہیں آگاہی فراہم کی۔

وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارا نہ اہلیت و صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی طاقت کسی بھی دوسرے ملک کی طاقت سے کم نہیں اور یہ بلند جذبے اور صلاحیتوں کی بدولت وطن عزیز کو درپیش کسی بھی خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی اہل ہیں۔ اس ملاقات میں پاک فضائیہ کی مستقبل کی ترقیاتی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔