پاک فوج دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، کرنل شاہد عامر خان

YOM E DIFA SLAM PAK AFWAJ TAQRIRI MUQABLA

YOM E DIFA SLAM PAK AFWAJ TAQRIRI MUQABLA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ونگ کمانڈر کرنل شاہد عامر خان نے کہاکہ پاک افواج دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے وطن کے دفاع کے لئے ہمارے اندر آج بھی 1956ء کا وہ جذبہ موجود ہے کہ ہم ہم سے 10گناہ طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست فاشت دے سکتے ہیں۔

ہمارے ارادے پختہ اور وطن کے لئے مرمٹنے کا جذبہ موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے اشتراک سے پیش ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیش کے زیراہتمام “سلام پاک افواج تقریری مقابلے کے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

کرنل شاہد عامر خان نے طلباء وطالبات کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ وہ وطن کا نام اونچا کرنے کے لئے اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں انہوں نے یوم دفاع پر ملی جذبے سے سرشار تقریری مقابلے کا انعقاد کرنے پر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کی کاوشوں کی تعریف کی ۔تقریری مقابلے میں کراچی بھر کے اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔

تقریب سے مہمان خصوصی سکینڈ ان ونگ کمانڈر 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز عنایت اللہ درانی نے تقریری مقابلے میں اسکولوں کے بچوں اور بچیوں کی جانب سے پیش کئے پروجوش تقریروں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہمارے مستقبل کے معماروں میں آج وہ جذبہ موجود ہے جو 1965ء کی جنگ میں وطن کے دفاع پر مامور وطن کے جانبازوں میں موجود تھا۔

عنایت اللہ درانی نے کہاکہ ایسی قوم کو کقئی شکست نہیں سکتا جس کے بچوں میں ایسا جذبہ موجود ہو تقریب سے میڈیکل آفیسر سندھ رینجرز کیپٹن ثناء رحمن ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر انیسہ بوگھیو ،سفیر امن پاکستان ،گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے بھی خطاب کیا۔

مقابلے کے اختتام پر تقریری مقابلے میں اول گورنمنٹ گرلز اسکول کلنٹن روڈ کی میمونہ خرم ،دوئم گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جے آئی ون کی آنسہ جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز سیکنڈر اسکول جیکب لائن کی اریبہ محمد شریف کو مہمان خصوصی سکینڈ ان ونگ کمانڈر عنایت اللہ درانی نے ٹرافیا پیش کیں۔

تقریری مقابلے میں ججز کے فرائض حامد علی سید ،پروفیسر صفدر علی خان ،محمد جمال رضا اور دبیر حسن جبکہ نظامت کے فرائض آئرین فرحت نے انجام دیئے۔