پاک بہادر فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت اور عزم رکھتی ہے

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کھاریاں (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں میں انسداد دہشت گردی کے مرکز کا دورہ کیا اور انتہائی جدید سہولیات سے ٓراستہ مرکز کاافتتاح کیا ۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر قیمت ادا کریں گے اور اپنے پیارے وطن کے چپے چپے کا دفاع کریں گے ۔ ہماری بہادر افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان ایک عشرے سے بھی زائد مدت سے دہشت گردی کا شکار ہے ۔ پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار ہے تاہم عوام اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت سے دہشت گردی کا رخ موڑدیا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عوام کے عزم سے دہشت گردی کو ختم کیا ہے۔

اس سے قبل اسٹرائیک کور کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے آرمی چیف کو ٹریننگ سینٹر سے متعلق بریفنگ میں بتا یا کہ اب تک مسلح افواج کے 2 لاکھ 31 ہزار افسراور جوان جبکہ پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے 3483 افسراورجوان اس مرکز میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ یہاں کئی ممالک کی افواج کے ساتھ پانچ مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ان ممالک میں چین، سعودی عرب، بحرین، سری لنکا، مالدیپ اور ترکی شامل ہیں۔