پاک چائنہ راہداری منصوبہ تمام ممکنہ مراکز کی لاجسٹک کا نیٹ ورک ثابت ہو گا، رانا مبشر اقبال

Rana Mubashir Iqbal Meeting

Rana Mubashir Iqbal Meeting

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلی پنجاب رانا مبشر اقبال ،چئیرمین کاہنہ ،معروف تاجرحاجی بشارت علی رحمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک مسلسل ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ملک میں گیس اور بجلی کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے نئے سکول کالج اور ہسپتال بنائے جا رہے ہیں ،فیکٹریاں ،کارخانے اور سڑکیں بننے سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں۔ صوبہ پنجاب نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس بنا پر صوبے میں سازگار کاروباری ماحول کے بہترین اور وافر مواقع میسر ہیں۔

پوٹینشل سیکٹرز، لائٹ انڈسٹریز، الیکٹرانک، ٹیکسٹائل، کیمیکلز انڈسٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، منرلز، آٹو موٹو انڈسٹریز اور انفراسٹرکچر سیکٹر مذکورہ راہداری منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔دونوں ممالک چین اور پاکستان کی حکومتوں کے مقاصد کے بارے میں کارکنوں کو بتایا۔حاجی بشارت علی نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ سی پیک ملک چین کے ساتھ تعلیمی، برادرانہ اور باہمی ثقافتی تعلقات کو آگے بڑھانے کا ایک بہترین راستہ ہے۔

سی پیک نیٹ ورک پراجیکٹ کے ذریعے سے دونوں اطراف پر باہمی مواقع میسر ہونگے۔پاک چائنہ راہداری منصوبہ تمام ممکنہ مراکز کی لاجسٹک کا نیٹ ورک ثابت ہوگا۔سجاد علی شاکر نے کہا کہ دھاندلی کا الزام عائد کرنے والے ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے لیکن وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے۔ روشن پاکستان کی منزل کیلئے نواز شریف کی قیادت ضروری ہے۔

عوام ترقی دشمنوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ملک سے اندھیروں کے خاتمہ کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت دن رات کوشاں ہے ۔بعض لوگوں کو سیاسی تربیت کی اشد ضرورت ہے ، انہیں وطن عزیز میں ہونے والی ترقی کے منصوبے کانٹے کی طرح کھٹک رہے ہیں ملک میں ترقی وخوشحالی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

Rana Mubashir Iqbal Meeting

Rana Mubashir Iqbal Meeting

سجادعلی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480