پاک چین اقتصادی راہداری، وزیر اعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا

Nawaz Sharif Meeting

Nawaz Sharif Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور اس کے روٹ میں مبینہ تبدیلی کے حوالے سے پیدا ہونے والے سیاسی جماعتوں اور چھوٹے صوبوں کے تحفطات کو دور کرنے کے لیے 13 مئی کو وزیر اعظم ہاؤس میں بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔

پاکستان اور چین کے درمیان گوادر سے کاشغر اقتصادی راہداری منصوبے بارے عوامی نیشنل پارٹی، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے علاوہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی حکومتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس کے روٹ میں تبدیلی کر کے چھوٹے صوبوں کے عوام کو اس کے فوائد سے محروم رکھا جا رہا ہے۔