پاکسانی سفارتخانہ ڈبلن میں پاکستان کے سترویں یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی

آئرلینڈ ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) پاکستان کے سترویں یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئیجس میں تمام سیاسی۔سماجی۔مذہبی قائدین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ خالد نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض انعام اللہ خان ادا کیے پاکستانی سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد نے قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم کو ہوا میں بلند کر کے پرچم کشائی کی رسم ادا کی اور حاضرین نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو کر قومی پرچم کو خراج تحسین پیش کیا ڈاکٹر سید رضوان احمد نے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات کا خیر مقدم کیا ۔ڈاکٹر سید رضوان احمد حاضرین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس تقریب میں آپ سب شرکاء کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ورکنگ ڈئے کے باوجود آپ سب خواتین حصرات کا اتنی کثیر تعداد میں یہاں تشریف لانا اور بڑی خاص بات یہ کہ تمام کمیو نٹی بڑی متحرک اور یونیئڈ ہے آپ سب افراد کا مختلف سیاسی۔سماجی اور مذہبی وابستگیوں کے باوجود آپ نے یوم پاکستان کی اس تقریب میں سبز ہلالی پرچم کے سائے میں یہاں جمع ہو کر اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے ۔اس تقریب میں پاکستان سے تشریف لائے ہوے خصوصی مہمان چیف ایگز یکٹو اوسٹر برڈ فارم پاکستان۔گوڈویل ایمبیسیڈر واشگٹن پوسٹ(یو ایس اے) ۔ایریا صدر نزریہ پاکستان کونسل اسلام آباد۔محمد آمین قریشی نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ مجھے آج کی اس تقریب میں آکر بڑی خوشی ہوی کہ پاکستانی کمیونٹی یہاں اتنی بڑی تعداد میں موجود ہیں جو کہ مختلف شبعہ ہائے زندگی سے تعلق اور مختلف سیاسی۔سماجی اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے کے باوجود سب پاکستان کیلیے مستحکم اور یک جاں ہیں ۔اس کے علاوہ آئرلینڈ کے معروف قانون دان بیرسٹر چوہدری عمران خورشید نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکسان کی بنیادوں میں لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کا خون ہے اس لیے ہمیں اپنے تمام سیاسی اور مذہبی اختلافات کو نظر انداز کے کے ملک وقوم کیلیے کام کرنا چاہیے آخر میں شرکاء تقریب کی تواضع بہترن ریفریشمنٹ سےکی گئی۔۔

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony

Youm e Azadi Ceremony