پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کا لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

Pak Navy Missile

Pak Navy Missile

کراچی (جیوڈیسک) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پی این ایس نصر سے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ میزائل فائرنگ کا یہ مظاہرہ بحری مشق رباط کے اختتام پر کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پی این ایس نصر سے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔

یہ میزائل جے ایف تھنڈر 17 ایئر کرافٹ اور پاک بحریہ کے ایف 22 پی فریگیٹ پی این ایس سیف سے فائر کیے گئے۔ پی این ایس سیف نے سطح سمندر سے سطح سمندر پر مار کرنے والا میزائل سی 802 فائر کیا، جبکہ جے ایف تھنڈر 17 نے ہوا سے سطح سمندر پر مار کرنے والا میزائل C-802AK فائر کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دونوں پلیٹ فارمز سے فائر کیے گئے میزائلوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

بعد ازاں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے مشترکہ فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، امیر البحر نے اس موقع پر پاکستان نیول فلیٹ کی۔