پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان کی ڈی سی او گجرات سے ملاقات

Mustafa Zahid Awan

Mustafa Zahid Awan

ملکہ (عمر فاروق اعوان محسن ضیاء اعوان) پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان کی ڈی سی او گجرات سے ملاقات ۔آر ایچ سی ملکہ اور ویٹرنری ہسپتال منگلیہ کا دورہ کرنے کی دعوت ۔ڈاکٹرز اور ادویات مہیا کی جائیں ۔تفصیل کے مطابق پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان نے گزشتہ روز المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیس کی سالانہ تقریب کے دوران ڈی سی اور گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات کی۔

انھوں نے رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ اور ویٹرنیری ہسپتال منگلیہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔زاہد مصطفی اعوان نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا کہ آرایچ سی ملکہ اور ویٹرنری ہسپتال منگلیہ میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے ۔اور علاقے کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

آر ایچ سی ملکہ اور ویٹرنری ہسپتال میں ڈاکٹر ز کی کمی ہے ۔اور ادویات بھی میڈیکل سٹوروں سے لینا پڑتی ہیں ۔جو عام عوام خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ۔ڈی سی او گجرات اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ملکہ کا فوری طور پر دورہ کریں ۔اور عوام کو ان کا حق ان کی دیلیز پر پہنچانے کا کام سر انجام دیں ۔