پاک سوزو موٹر، گاڑیوں کی قیمت میں 5 ہزار سے 15 ہزار تک اضافہ

Pak Suzuki Motor, Car

Pak Suzuki Motor, Car

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک سوزو موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں 5 ہزار سے 15 ہزار تک اضافہ کر دیا۔

پی ایس ایم سی ایل کے ترجمان کے مطابق کمپنی کے مطابق 800 سی سی گاڑیوں کی قیمت میں 5 ہزار روپے جبکہ 1000 سی سی کار کی قیمت میں 10 ہزار روپے اور 1300 سی سی گاڑیوں کی قیمت میں 15 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جو کہ یکم جنوری سے نافذ العمل ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اضافہ درآمدات پر ایک فیصد اضافہ ڈیوٹی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔