پاک زمبابوے کرکٹ میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

Pakistan And   Zimbabwe Cricket Players

Pakistan And Zimbabwe Cricket Players

لاہور (جیوڈیسک) قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

مہمان زمبابوین ٹیم منگل کوپاکستان پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی جب کہ سیریز کا آغاز 22 مئی کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا اور اس حوالے سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ابتدائی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے فی ٹکٹ 250 سے 1500 کے درمیان ہوگا اور عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کی وی آئی پی ٹکٹ 1500 روپے میں فروخت ہوگی جب کہ جنرل انکلوژر کے لئے 250 اور اوسط درجے کی ٹکٹ کے لئے 500 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ تین ایک روزہ میچز کے لئے ٹکٹوں کی قیمت 150، 300 اور 1000 روپے رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور قذاقی اسٹیڈیم کے قریبی علاقے نشتر پارک کا کنٹرول سنبھال لیا جب کہ متعلقہ تھانوں کے انچارج پولیس افسران نے نشتر پارک کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے لئے ٹارک ٹیمیں قائم کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 22 اور 24 مئی کو کھیلیں جائیں گے جب کہ ایک روزہ میچز 26، 29 اور 31 مئی کو ہوں گے۔