پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ ٹیکسلا حسن ابدال چیپٹر کے زیر اہتمام سیمنار

Taxila Seminar

Taxila Seminar

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ ٹیکسلاحسن ابدال چیپٹر کے زیر اہتمام زیابیطس اور ماہ رمضان کی فضیلت و برکات کے موضوع پر پی او ایف ہوٹل واہ کینٹ میں منعقدہ سیمنار سے ڈاکٹروں کا خطاب، ماہ رمضان کے حوالے سے بھی لوگوں میں آگاہی اور امراض کو کنٹرول کرنے سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔

پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ٹیکسلا /واہ/حسن ابدال چیپٹر کے پیٹرن انچیف ڈاکٹر شاہد ملک نے کہا ہے کہ اکیڈمی ڈاکٹرز کے مسائل کو حل کرانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی آگاہی کے لئے معلوماتی سیمینارزکا انعقاد بھی کر رہی ہے، صدر ڈاکٹر سید اسد علی نے کہا کہ اکیڈمی آف فیملی فزیشن نے بہت ہی کم عرصے میں ملک بھر کے اندر اپنی صلاحیتیوں اور بہترین کارکردگی کا منوا یاہے، ڈاکٹر مجیب خان نے شرکاء کو ذیابیطس اور رمضان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے زیر اہتمام نوا فارما سیوٹیکل کے تعاون سے شوگر اور رمضان کے موضع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر الہی بخش، ڈاکٹر عبدالمالک برکی، ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر خالد اسلام، ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹر نوید اشفاق، ڈاکٹر قیصر، ڈاکٹر اصغر علی، سمیت دیگر ممبران پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کے ڈاکٹرز حضرات کی کثیر تعدا د موجود تھی، ڈاکٹر مجیب خان نے کہا کہ ذیابیطس کو ابتدائی مرحلے میں کنٹرول کیا جا سکتا ہے، جتنا بلڈ پریشر کنٹرول ہوگا شوگر کے کنٹرول میں بھی مدد ملے گی۔

اس طرح کی ورکشاپس اور سیمینارز سے نہ صرف ڈاکٹرز کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ ادویات اور مریض کے متعلق بھی کئی نئی جہتیں سامنے آتی ہیں اور اس ڈاکٹرز حضرات مکمل استفادہ کر سکتے ہیں ،انھوں نے تمام آنے والے فیزیشنز کو ذیابیطس کی مکمل معلومات سے آگاہ کیا اس پرگرام میں رمضان المبارک میں شوگر کے مریضوں کوآگاہ کرنا مقصود تھاکہ وہ انسولین استعمال کرتے ہوئے اور متوازن خوراک کے ساتھ باقائدہ روزہ بھی رکھ سکتے ہیں ماہرذیابیطس ڈاکٹرمحمد مجیب خان نے اسبات پر زور دیا ہے کہ تمام فیزیشنز اگردرست وقت پرذیابیطس کے مریض کو خوراک کا مشورہ دیں اور اس مرض کے خطرات سے آگاہ کریں تو بڑی حد تک اس مرض پر کنٹرول ہو سکتا ہے۔

ماہر ذیابیطس ڈاکٹر محمد مجیب خان نے امریکہ اور برطانیہ کے طرز علاج پر مکمل روشنی ڈالی، ڈاکٹر شاہد ملک نے کہا کہ رمضان المبارک صرف منہ بند کر لینے یا پھر بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ رمضان المبارک سے ہمیںتقویٰ اور صبر کا درس ملتا ہے شوگر اور رمضان کا آپس میں گہرا تعلق ہے ،ڈاکٹر اسد علی نے کہا کہ میں نہ صرف نوا فارما سیٹویکل کا تعاون پر شکر گذار ہوں بلکہ اپنے میڈیا کے دوستوں کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں۔جو ڈاکٹرز کے پروگرام میں شرکت کر کے ہماری تقاریب ، سیمنارز ، اجلاسوں کی مکمل کوریج کرتے ہیں۔