پاکستان میں بھی گھس کر کارروائی کرسکتے ہیں، بھارت کی گیدڑ بھبکی

Rajnath Singh

Rajnath Singh

کھنؤ (جیوڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے گیدڑ بھبکی ماری ہے کہ بھارتی فوج پاکستان میں بھی گھس کر کارروائی کر سکتی ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے لکھنؤ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ دوسرے ملک میں بھی گھس کر دشمن کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

چند ماہ قبل پاکستان نے بھارت کے 17 فوجیوں کو ہلاک کیا تھا وزیراعظم نریندر مودی نے اس سنگین مسئلے پر تمام اعلیٰ حکام سے مشاورت کی جس کے بعد بھارتی فوج نے پاکستان میں داخل ہوکر وہاں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔

راج ناتھ نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں بھارت ایک مضبوط ملک کے طور پر سامنے آرہا ہے، اور ہم نے دنیا کو ٹھوس پیغام دیا ہے کہ ہم نہ صرف اپنے ملک کے اندر بلکہ دشمن کی سرزمین کے اندر بھی اس کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں، بھارت تو پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن پاکستان ہمارے ساتھ خوشگوار مراسم قائم کرنا نہیں چاہتا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جبکہ کئی ماہ سے جاری بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری اور پاک فوج کے جوان شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔