پاکستان کا افغان سرزمین ڈرون حملے کے لیے استعمال ہونے پر تحفظات کا اظہار

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان سفیر سے افغانستان سے ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتا ج عزیز سے افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخی وال نے ملاقات کی۔ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پہلا باضابطہ سفارتی رابطہ ہے۔ جس میں طالبان رہنما کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک میں جاری مفاہمتی عمل کے مستقبل سے متعلق بات چیت کے علاوہ پاک افغان تعلقات ، سرحدی صورتحال اور نئی افغان قیادت کے بیانات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، اس موقع پر مشیر خارجہ نے افغانستان سے ڈرون حملے پر پاکستان کی جانب سے شدید تحفظات کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

واضح رہے کہ 21 مئی کو بلوچستان کے علاقے احمد وال میں امریکا نے ڈرون حملہ کیا تھا جس میں افغان طالبان کے امیر سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔