پاکستان اور افغانستان مل کر دہشت گردی کیخلاف کام کریں: امریکا

Elizabeth Trudeau

Elizabeth Trudeau

واشنگٹن (جیوڈیسک) میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو نے کہا امریکا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف تعاون کے لئے ہمیشہ پاکستان اور افغانستان کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔

ہم دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے مسلسل حکومت پاکستان سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کئی بار کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔