پی سی ایف اے ایک مضبوط ادارہ ہے ہم سب ملکر پاکستان کی سر بلندی کے لیے کام کریں ہم مضبوط ہونگے افطار ڈنر میں لالہ محمد حسین کا خطاب

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا مجلس شوریٰ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے کوآرڈینیٹر ز کے اعزاز میں9 جون کو بارہ ڈسڑکٹ کے مقامی ریسٹورنٹ میںافطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں حبیب الرحمان ،اعجاز محمود آف ہورن،طارق حسین، حاجی سلطان احمد،وائس چیرمین حاجی ملک خلیل اعوان،حاجی قاسم علی کے علاوہ ڈاکٹر اصغر ،ایم ایم ڈی منصوری،حاجی مقصود خان ایڈوکیٹ ،ملک طارق اعوان،رانا کرامت علی، حاجی بابر فہیم خان اکرم باجوہ نے شرکت کی۔افطار ڈنر سے قبل لالہ محمد حسین خان کی زیر صدارت24 جون عید ملن پارٹی کے انتظامی امور کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ کا آغاز طارق حسین کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ لالہ محمد حسین خان نے اپنے خطاب سے قبل افظار ڈنر میں شرکت کرنے پر کوآرڈینیٹر ز اور دوسرئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اُنہوں نے خطاب میں کہا کہ پی سی ایف اے کسی مقصد کے لیے بنائی گی تھی تاکہ ہم سب پاکستانی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور ایک فیملی بن کر ایک دوسرئے کی غمی خوشی میں شامل ہوں اور ایک دوسرئے کا ہاتھ بٹائیںاوراپنے مذہبی اور قومی تہوار مل کر منائیںاسی کا نام پی سی ایف اے ہے اور یہ ایک مضبوط ادارہ ہے ہم سب ملکر پاکستان کی سر بلندی کے لیے کام کریں ہم مضبوط ہونگے تو پاکستان مضبوط ہوگا اُنہوں نے مذید کہا 24 جون عید ملن پارٹی کا دوسرا سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے آپ سب لوگ اس میں اپنی اپنی فیملی کے ساتھ شامل ہوں اور اپنے دوست احباب اور اپنی جاننے والی مقامی اور دوسرئے ممالک کی فیملی کو بھی ساتھ لائیں تاکہ ہم اپنا مذہبی تہوار مذہبی جوش و جذبہ اور اتحاد کے ساتھ منائیں اور پی سی ایف اے کا مشن ہے دوریاں مٹانا اور خوشیاں بانٹنا ہے آپ اُن لوگوں کو شرکت کی دعوت نہ دیں جو پاکستان ،پاکستان سفارت خانہ اور پی سی ایف اے کے خلاف کام کرتے ہیں ۔لالہ محمد حسین خان نے پی سی ایف اے میںنئے کوآرڈینیٹر ز ملک طارق اعوان،راناکرامت علی ، حاجی مقصود خان ایڈوکیٹ اور ایم ایم ڈی منصور ی کی شمولیت پر ان سب کو مبارک باد دی اور پی سی ایف اے میں خوش آمدید کہا ۔ڈاکٹر محمد اصغر نے افطار ڈنر میں اپنے صاحبزادہ کے ساتھ خصوصی دعوت پر شرکت کی اور پی سی ایف اے کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی کمیونٹی کے بہتر مفاد اور پاکستان کے لیے ہروقت حاضر ہوں اور عید ملن پروگرام میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ بھر پور شرکت کے علاوہ میرا مالی اور اخلاقی تعاون بھی حاضر ہوگا۔لالہ محمد حسین خان نے ڈاکٹرمحمد اصغر کا پی سی ایف اے کے ساتھ مالی اور اخلاقی تعاون کرنے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا ۔لالہ محمد حسین خان نے پی سی ایف اے کے زیر اہتمام سابقہ کامیاب پروگرامز فٹبال میچ،عید ملن ،یوم آزادی اور کشمیر کانفرنس اور کشمیریوں کے حق میں مظاہروں کی تفصیلات پر روشنی ڈالی ۔میٹنگ میں طارق حسین ،ڈاکٹر محمد اصغر ،حاجی سلطان ،ملک طارق اعوان،راناکرامت علی ، حاجی مقصود خان ایڈوکیٹ اور ایم ایم ڈی منصور ی،حاجی بابر فہیم و دیگر نے پی سی ایف اے کے لیے اپنی اپنی تجاویز دیں میٹنگ میں مکمل باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ ہر دو ماہ بعد مجلس شوریٰ کی میٹنگ ہوا کرئے گی اور ہر چھ ماہ بعد جنرل میٹنگ منعقد کی جائے گی ۔میٹنگ میں پی سی ایف اے کے انفارمیشن سیکرٹری اکرم باجوہ کی سربراہی میں24جون عید ملن پارٹی کی انتظامی امور 12 رکنی کمیٹی کااعلان اکرم باجوہ نے مشاورت سے کیا جن میں حاجی قاسم علی ،اعجاز محمود، حبیب الرحمان،ملک خلیل اعوان،طارق حسین،مقصود خان ،عمر خطاب خان،حاجی اسلم ملتانی،بابر فہیم خان ،ملک طارق اعوان،حاجی ملک امین اعوان شامل ہیں۔

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner

Aftar Dinner