پاکستان کے خلاف بننے والی فلمیں بالکل پسند نہیں ہیں، سلمان خان

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بننے والی پاکستان مخالف فلمیں انہیں بالکل پسند نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھاکہ پاکستان کو برابھلا کہنے والی فلمیں مجھے بالکل پسند نہیں ہیں کیوں کہ جیسے ہمیں بھارت کی برائی برداشت نہیں ویسے ہی پاکستانی اپنے ملک کی برائی برداشت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھارت سے لوگ پاکستان جاتے تھے تو ان کی خوب مہمان نوازی ہوتی تھی جسے سالہا سال یاد کیا جاتا تھا جب کہ وہ لوگ یہاں آتے تھے تو آپس میں رشتے مضبوط ہوتے تھے، اگر حکمرانوں کو لڑنے کا شوق ہے تو وہ جوانوں کو آگے نہ بھیجیں بلکہ خود لڑتے ہوئے گولی کھائیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی کہانی ایک پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو سرحد پار کرکے بھارت پہنچ جاتی ہے جب کہ سلمان خان اس بچی کو اس کے والدین سے ملانے کیلئے پاکستان لے کر آتے ہیں۔