پاکستان ایئر فورس کے سکواڈرن 2 کو جے ایف 17 طیارے دے دیئے گئے

JF17

JF17

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ایئر فورس کے سکواڈرن 2 کو جے ایف 17 طیارے دینے کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

پی اے ایف بیس مسرور کراچی میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب کے دوران سکوارڈن 2 کا معائنہ کیا اور پی اے ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

طیارے پاکستان اور چینی ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے تیار کئے گئے ہیں۔

تقریب میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی شرکت کرنا تھی لیکن دیگر مصروفیات کی وجہ سے وہ تقریب میں شریک نہ ہوسکے اور ان کی جگہ خواجہ آصف نے حکومت کی نمائندگی کی۔