پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ

Pakistan Air Force - Plane Crash

Pakistan Air Force – Plane Crash

سرگودھا (جیوڈیسک) پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور اس میں ایک پائلٹ کی موجودگی کا بتایا گیا جو حادثے میں محفوظ رہا، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

جبکہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ طیارہ کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔