پاکستان کو F-16طیاروں کا متبادل تلاش کرنا چاہئے ‘ راجونی اتحاد

F-16

F-16

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکہ کی جانب سے پاکستان کو F-16 طیاروں کی فراہمی میں حیل و حجت پر افسوس و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی و دیگر نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیارے دہشتگردی کیخلاف استعمال ہونے کیساتھ پاکستان کے دفاع کیلئے بھی ضروری ہیں اور اگر امریکہ بھارتی ایماءپر پاکستان کو F-16طیاروں کی فراہمی سے گریزاں ہے تو پاکستان کیلئے طیاروں کے متبادل کی تلاش ہی اس کی قومی سلامتی و تحفظ کیلئے سودمند ہے۔

راجونی اتحاد کے رہنما¶ں نے مزید کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور ہنر مند افرادی قوت سے مالامال ایٹمی قوت ہے ایسی ریاست کا F-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے دیگر ممالک سے معاہدہ یقینا باعث تضحیک ہے اسلئے پاکستان کو نہ صرف اپ گریڈیشن میں خود کفالت حاصل کرنی چاہئے بلکہ امریکہ کے علاوہ بھی دیگر ممالک سے جدید طیاروں کا حصول یقینی بنانے کے ساتھ پاکستان میں جدید طیاروں کی تیاری کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔