پاک فوج دفاع وطن کیلئے قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی، جنرل راحیل شریف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

شندور (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شندور فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ دہشتگردوں اور مددگاروں پر زمین تنگ ہو چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے آپریشن ضرب عضب بھرپورعزم کے ساتھ جاری رہے گا کامیابی کا انحصار قوم کی مکمل حمایت پر ہے انہوں نے کہا کہ خوشی ہو یا مصیبت، پاک فوج دفاع وطن کیلئے قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ آج ہم جس پر امن فضا میں سانس لے رہے ہیں وہ عوام اور افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ثمر ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ شندور فیسٹیول عظیم وطن کے روشن مستقبل کی دلیل اور ترقی و سلامتی کا ترجمان ہے۔

یہ فیسٹیول دہشتگردوں کو پیغام ہے کہ ہم بلاخوف اپنی روایات جاری رکھیں گے۔