پاکستان نے اپنی فوج ہلمند میں داخل کردی، افغان پولیس کا الزام

Afghan Police

Afghan Police

کابل (جیوڈیسک) افغان صوبہ ہلمند کے پولیس کمانڈر عبدالرحمن سرائے جنگ نے الزام عائد کیا ہے پاکستان نے افغان افواج کے خلاف لڑنے کے لیے اپنی فوج ہلمند میں داخل کر دی ہے، پاکستان نے کوئٹہ شوری کو ہلمند منتقل کرنے اور صوبے کوتباہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغان صوبے ہلمندکے پولیس کمانڈر عبدالرحمن سرائے جنگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کوئٹہ شوریٰ کو ہلمند منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہے، پاکستانی فوجی صوبہ ہلمند میں جنگ کی بنیادی وجہ ہیں۔

ہلمند کی صوبائی کونسل نے الزام لگایا کہ افغان فوجیوں نے کئی بار میدان جنگ میں پاکستانی فوجیوں کو دیکھا ہے، کوئٹہ شوری کے اہم کمانڈروں کی بڑی تعدادنے ہلمندکے کچھ علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔