پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

Pak Army

Pak Army

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی جب کہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل عاصم باجوہ بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔

جب کہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل صادق علی، میجر جنرل عمر درانی، میجر جنرل عامر ریاض اور میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ شامل ہیں۔