انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائیزیشن پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن نمائش کا انعقاد

Exhibition

Exhibition

کراچی (محمدارشد قریشی) انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے ریڈیو سننے والے دنیا بھر میں قائم سامعین کلبوں کے تعاون سے آن لائن نمائش بعنوان ” ریڈیو لسنرز کلب نشریات کی دنیا کے ماتھے کا جھومر” کا آغاز یکم جولائی سے کردیا گیا ہے اس نمائش میں دنیا بھر سے ریڈیو سامعین ، نشریاتی ادارے اور ریڈیو کے ہر شعبہ سے وابسطہ افراد شرکت کریں گے یہ نمائش ماہ اگست کے درمیان تک جاری رہے گی جس میں شرکت کرنے والے ریڈیو سامعین کلب کے لیئے تین دن مختص کیئے گئے ہیں جس میں ہر کلب پہلے دن اپنے کلب کا تعارف پیش کرے گا کہ اس کی بنیاد کب رکھی گئی، کس علاقے میں کلب قائم ے وغیرہ وغیرہ ، یہ ہر کلب پر منحصر ہے کہ وہ جتنا تفصیلی یا محدود تعارف پیش کریں۔

دوسرے دن کلب اپنے کلب کو ملنی والی نشریاتی اداروں یا ریڈیو کے حوالے سے کسی بھی جانب سے اشیاء، اعزازات کی تصاویر، کلب کے زیر اہتمام ہونے والی سرگرمیوں کی تصاویر وغیرہ وغیرہ نمائش کے پیج پر اپ لوڈ کرے گا، تیسرے دن کلب کا نمائیندہ نئے آنے والے سامعین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب اور ان کی رہنمائی کے لیئے مشورے دے سکتا ہے اور کمنٹس میں کئے گئے سوالات کے جوابات (اگر ضروری ہوں تو) دے سکتا ہے ۔

اس طرح ایک کلب کو تین دن مکمل کرنے ہیں ،ہر کلب کو دئیے گئے تین دن کے دوران پانج ججوں پر مشتمل جیوری ان تمام چیزوں کا بغور مطالعہ کرتی رہے گی اور تمام کلب کے ایام مکمل ہونے اور نمائش کے عمل مکمل ہونے پر جیوری کی جانب سے اعلان کیا جائے گا کہ کون سا کلب سب سے بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کرسکا اعلان کے بعد اس کلب کو بیسٹ کلب کا ایواڈ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

ہم تمام نشریاتی اداروں، اخبار و جرائد کے مدیران ، آن لائن نیوز ویب سائیٹ مدیران اور دنیا بھر کے سامعین اور ریڈیو سے وابسطہ شخصیات سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ ریڈیو سامعین کی پہلی آن لائن نمائش میں ضرور شرکت کریں اور اپنے تاثرات رقم کریں ، آن لائن نمائش کا لنک یہ ہے۔