پاکستانی فنکاروں نے ہر میدان میں فن کا لوہا منوایا، گووندا

Govinda

Govinda

کراچی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ گووندا نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی فنکار ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں، ان رشتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہمیں کوشش کرنا چاہیے، کھلاڑی اور فنکار دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور دوستی کے رشتے کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بات انھوں نے ہوسٹن امریکا میں جشن پاکستان کے حوالے سے ہونے والے شو میں پاکستان کے معروف اداکار کاشف خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی گووندا کاکہنا تھا پاکستانی فنکاروں نے گلوکاری، اداکاری اور کامیڈی میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔

میری دلی خواہش ہے کہ میں جلد پاکستان کا دورہ کروں اور پاکستان کے نامور فنکاروں سے ملاقات کروں،پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کی بہتری کا میں خواہش مند ہوں۔