چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے افطار ڈنر میں اعزازی سرٹیفکیٹ دئیے گئے

Kamalia

Kamalia

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کی جانب سے سوسائٹی کے نو منتخب چیف ایگزیکٹیو ظہیر عباس چوہدری کے اعزاز میں افطار ڈنر ظفر سویٹس اینڈ بیکرز اقبال بازار میں دیا گیا۔افطار ڈنر اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے ایم ڈی ،ایم افضل چوہدری نے کہا کہ کلچر معاشرے کے مجموعی طرز عمل میں پنہاں ہوتا ہے۔ اور یہ طرز عمل معاشرے کے ان بنیادی اداروں سے متعین ہوتا ہے۔ جنہیں ہم مذہب ، معیشت فنون ، ہنر ، سیاست ، زبان ، علم و سائنس کو آرٹس وغیرہ کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ اس کے بعدسوسائٹی کے دو نئے اراکین پیارا پاکستان سوسائٹی کے چیف آرگنائزر ساجد کمبوہ اور معروف سنگر رضا احمد خاں سوسائٹی کے اراکین کی حیثیت سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ یہ حلف معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں ریاض احمد نے ان سے لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو ظہیر عباس چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ حلف اگرچہ ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے۔ لیکن یہ کسی بھی فرد کی نا صرف ذمہ داریوں بلکہ ان کی اجمالی اور روشن خیالی کی عکاسی کا مظہر ہوتا ہے۔ میں نئے اراکین سے اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی سعی اور لگن کے ساتھ اپنے عہدوں سے مکمل توجہ کے ساتھ اپنا کام پورا کریں گے۔

میں میڈیا کا بھی بھر پور مشکور ہوں کہ جن کے تعاون کی بدولت سے ہماری سوسائٹی کا نہ صرف مقامی بنیادوں بلکہ پنجاب بھر میں اس کا چرچا ہے۔ا ور میں اُمید کرتا ہوں کہ آنیو الے دنوں میں پریس اور میڈیا کا کردار قابل ستائش اور مثبت طرز عمل کا حامل رہے گا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی میاں ریاض احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے علاقہ میں ایسے ادارے کا قیام نہ صرف مثبت پیش رفت بلکہ معاشرتی کلچر کا آئنہ دار ہو گا۔ا س سوسائٹی کے قیام سے بے راہ روی اور منشیات کا خاتمہ یقینی بنیادوں کا حامل ہوں گا۔ کیونکہ کلچر بنیادوں کی تبدیلی کسی گروہ یا قبیلے یا قوم کی زندگی پر مجموعی طور پر اثر انداز ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ کسی بھی فرد کے مظہر ، رہن سہن ، نشست و برخاست کے آداب کے علاوہ ادب اور فنون میں تبدیلی کا مظہر ہوتی ہیں۔کلچر اور آرٹ دونوں ہماری ماضی اور حال کی عکاسی کرتے ہیں۔اس پُر وقار تقریب میں پیارا پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کے چیف آرگنائزر ساجد کمبوہ کی طرف سے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ، محمد شوکت ، محمد طارق ،اورصادق ویلفیئرسوسائٹی کے چیئرمین محمد صادق کو اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔