پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

Pakistan vs Australia ODI

Pakistan vs Australia ODI

میلبرن (جیوڈیسک) دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی، محمد حفیظ نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کیلئے 221 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے کپتان محمد حفیظ اور شرجیل خان نے 68 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، شرجیل خان 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شرجیل کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے، دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنا کر اسکور 140 تک پہنچا دیا، اس موقع پر بابر اعظم 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ نے 8 چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک اور اسد شفیق نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز بنائے اسد شفیق 13 رنز بنا کر وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کو کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 48ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شعیب ملک اور عمر اکمل نے بالترتیب 42 اور 18 رنز بنا کر ناؤٹ رہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49ویں اوور میں 220 رنز بنائے تھے۔ کپتان اسٹیون اسمتھ 60 اور میتھیو ویڈ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

محمد عامر نے تین، جنید خان اور عماد وسیم نے دو، دو جبکہ حسن علی اور شعیب ملک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔