پاکستان عوامی مسلم لاہور کا اجلاس اتوار کے روز لاہور دفتر میں شفقت محمود صدر لاہور کی صدارت میں ہوا

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان عوامی مسلم لاہور کا اجلاس اتوار کے روز لاہور دفتر میں شفقت محمود صدر لاہور کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں عوامی مسلم کے سربراہ شیخ رشید کی ہدایت پر پنجاب کی سطح پر کئے گئے فیصلوں کی تائید وحمایت کی گئی اور لاہور کے حلقہ این اے122اورپی پی147میں پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا گیا۔

اجلاس میں اتوار کے روز سے ہی این اے 122میںپی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عبدالعلیم خان اورپی پی147میں شعیب صدیقی کی الیشن مہم چلانے کا اعلان بھی کیا گیا ،اجلاس میںعوامی مسلم لیگ کے رہنما امجد گولڈن،نگہت محی الدین، ناہید اختر،میاں جمال اور چوہدری نذر بھنڈر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور اور قائد اعظم سولر انرجی پاور پراجیکٹس میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والو ں کی سیاست کا بستر ہمیشہ کے لئے گول ہو جائے گا۔ 11اکتوبر کو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔اجلاس میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے ولاے جلسہ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں منیٰ میں بھگدر کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے دعا مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی گئی۔