وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا اپنے عہدے سے سبکدوشی کا اعلان

Abdul Malik Baloch

Abdul Malik Baloch

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ کسی پشیمانی کے بغیر صوبائی حکومت سے جا رہے ہیں اور نئے وزیراعلی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم ایک طاقت کے ساتھ حکومت میں آئے اور طاقت کے ساتھ جا رہے ہیں۔

ملک اور صوبے کے لئے جو کر سکتے تھے وہ کیا اور اپنی ڈھائی سالہ مدت میں ہم نے بلوچستان میں عوام کی خدمت کی اور ہمیشہ میرٹ کا خیال رکھا اور صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو مزید استحکام دیں گے اور جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ نیشنل پارٹی کو منظم کیا جائے گا۔