پاک ،بنگلہ دیش وویمن کرکٹ سیریز کے حوالے سے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے ملاقات

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)غلام محمدخان کی قیادت میں ملنے والا وفد پاکستان، بنگلادیش وومین کرکٹ سیریز کے شاندار انتظامات کرنے پر یادگار سوینئر پیش کرے گاکراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا وفد 14 اکتوبر بروز بدھ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے ملاقات کرے گا اور ان کو پاکستان، بنگلادیش وومین کرکٹ سیریز کے شاندار انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کرے گا اور کمشنر کراچی کو یادگار سوینئر پیش کرے گا۔

اس موقع پر کمشنر کراچی محمد ارشد کو اجرک کا تحفہ پیش کریں گے وفد کی قیادت صدر کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن غلام محمد خان کریں گے، سیکریٹری محمد اجمل اورعہدیدارمحمد عارف، محمد ارشد، اعجاز احمد، شاجہان خان، عمیر احمد، محمد حسنین، نور احمد، محمد منشاہ، فاروق اعوان بھی وفد میں شامل ہونگے۔

Karachi News

Karachi News