پاکستان کی شکست پر بھارتی اینکر کا طنز، شعیب اختر نے باؤنسر دے مارا

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی چینل پر اسپورٹس پروگرام کے دوران پاکستان کی شکست پر شعیب اختر غصے میں آ گئے۔

اینکر کی ہنسی اور طنزیہ سوال پر شعیب اختر برا مان گئے، الٹا سوال کا باؤنسر دے مارا۔ شعیب اختر نے اینکر کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہ دیا کہ آپ ہنسے کیوں، سوال کرنا ہے تو سنجیدگی سے کریں، جس پر اینکر کھسیانی بلی بن گیا۔

بھارتی چینلز پر بیٹھ کر ٹیم کی بری کارکردگی پر تنقید کی تیکھی ورائٹیز کرانے والے سابق فاسٹ باؤلر اس بار خود بھی گویا آؤٹ ہو گئے۔